Baaghi TV

اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والی شخصیت کا نام بتا دیا

پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے خلاف تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ کہا ہے اور جھوٹی خبریں شیئر کرنے والے فیس بک پیجز کو سائبر کرائم میں پارٹی بنایا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوفیہ مرزا نے کہا کہ گذشتہ دو دنوںسے میرے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے یا میں منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں۔ مجھے کسی متعلقہ محکمے جیسے نیب، ایف آئی اے نے کال نہیں کی اور مجھے یہ خبر صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ملی۔

صوفیہ مرزا کے بقول اس سارے پروپیگنڈا کے پیچھے میرا سابقہ خاوند عمر فاروق ظہو ر ہے۔عمر فاروق نہ صرف پاکستان بلکہ ناروے میں بھی مختلف کیسز میں وانٹڈ ہے۔ عمر فاروق خود میرے بچوں کے کیس میں وانٹڈ ہے۔ اس نے میری بیٹیاں اغوا کی ہوئی ہیں۔میں اپنے بچوں کا کیس لڑ رہی ہوں۔ میں صرف ایک سیلبریٹیز ہی نہیں بلکہ ایک ماں بھی ہوں۔

صوفیہ مرزا نے مزید کہا کہ شوبز میں کام کرنے کا یہ مطلب یہ نہیں کہ میں کسی غلط کام میں ملوث ہوں۔ہر کسی کی اپنی زندگی ہے۔ ہر کسی کی اچھائی برائی ہے۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ پر جو اتنا بڑا الزام لگایا گیا ہے اس سے میرا کیس متاثر بھی ہو سکتا ہے۔

صوفیہ مرزا نے ان تمام فیس بک پیجز کو سائبرکرائم میں پارٹی بنایا ہے اور کہا ہے کہ وہ آکر بتائیں کہ ان خبروں کا سورس کیا ہے۔انہوں نے سارے کیسز صوفیہ مرزا پر کروا دیے ہیں۔جیسے منی لانڈرنگ، بچوں کے اغواوغیرہ

More posts