یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اور یمنی فوج کے درمیان مغربی ساحلی علاقے کے قریب شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں اب تک 120 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق یمن میں جمعرات سے جاری گھمسان کی لڑائی کے دوران بڑی تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والے فوجی حملوں میں مزید 24 جنگجو ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے یمنی فوج کے ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملے کیے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی ساحل کے قریب جاری لڑائی میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
