Baaghi TV

توانائی بچت کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ایڈمنسٹریشن افسران کا مختلف بازاروں کا دورہ ، شام آٹھ بجے مارکیٹوں کو بند کروانے کیلئے تاجروں کو اگاہ کر دیاایڈمنسٹریشن افسران نے تاجروں اور شہریوں کو اگاہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی لانے کے لیے توانائی کی بچت کے لیے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ایڈمنسٹریشن افسران نے شہریوں سے گزارش کی کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انرجی کی بچت کے لیے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی لانے میں مدد مل سکے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More posts