Baaghi TV

حق کیلئے آواز اٹھانا بغاوت ہے تو میں باغی ہوں،تحریر :تنویر صباحت

میں باغی ہوں.

میں باغی ہوں مگر تہذیب کے دائرے میں
میں باغی ہوں مگر انسانیت کے ساتھ
میں باغی ہوں مگر اپنے رب کی دی ہوئی عقل ضمیر اور حق کی گواہی کے سامنے
میرا مقصد دنیا کو فتح کرنا نہیں مگر اندر کے خوف کو ختم کر نا ہے
اگر کوئی روایت انسان کی عزت چھین لے تو اسے بدلنا چاہیے۔ اگر کوئی خاموشی ظلم کو بڑھائے تو اسے توڑنا چاہیے۔ اگر کوئی خوف سچ کو روک دے تو اُس خوف کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے۔

کیونکہ تبدیلی ہمیشہ شور سے نہیں آتی؛ کبھی ایک سچا لفظ بھی انقلاب کی بنیاد بن جاتا ہے۔
سچ بولوں گی، حق لکھوں گی، ظلم کے سامنے خاموش نہیں رہوں گی، اور جہاں ممکن ہوا، اندھیرے میں روشنی کا ایک چراغ ضرور جلاؤں گی۔

کیونکہ اگر حق کے لیے آواز اٹھانا بغاوت ہے،
تو ہاں۔۔۔
میں باغی ہوں!

More posts