Baaghi TV

وزیر کھیل جمال رئیسانی نے کمبوڈیا فٹبال میچ پر پی ایس بی کی کوششوں کو سراہا

وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی نے جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد کا دورہ کیا ہے، جمال رئیسانی نے پاکستان کمبوڈیا فٹبال میچ پر اطمینان کا اظہار کیا ، اس موقع پر وزیر کھیل جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ شائقین قومی فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم آئیں بلوچستان میں بھی فٹبال کے فروغ کیلئے کام کریں گے، اور پی ایس بی کی کوششیش قابل ستائش ہے،
رکن این سی شاہد نیاز نے کہا کہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل میچ کے لیے جمال رئیسانی نے بھرپور تعاون کیا، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،شاہد نیاز کھوکھر نے مزید کہا کہ میچ کی میزبانی کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سخت محنت کی،

More posts