Baaghi TV

یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں، رانا ثناء اللہ

rana sana

وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے محسن نقوی کی نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے متعلق بیان کو سمجھ سے بالاتر قرار دیدیا۔

رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نےعجیب بات کی ہے، میں نے محسن نقوی کی تقریر سنی مجھے سمجھ نہیں آئی وہ کہنا کیا چاہتے تھے، لگتا ہے یہ بات بڑی ہے وہ اسے کم کر کے کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن کہہ نہ پائے، جب ان کے منہ سے بات نکل گئی پھر ان کی ایک بات دوسری بات سے نہیں ملتی، مجھے محسن نقوی کی کوئی بات سمجھ نہیں آئی وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیوں کہہ رہے ہیں، جب ایک آدمی بات کرتا ہے تو یہ اس کی ذاتی رائےکا اظہار ہوتا ہے، یہ محسن نقوی پر ہےکہ اس بات کی ذمہ داری لیں کہ ان کےبیان سے کیا مراد ہے، چھوٹے صوبے اور انتظامی یونٹ کا طریقہ کار آئین میں ہی درج ہے، پارلیمنٹ میں چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر گفتگو ہونی چاہیے، چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹ سے متعلق فیصلہ پارٹی کی قیادت کرےگی، 2013 سے 2018 تک پنجاب حکومت ہماری تھی، ہم نے تب صوبوں کی قرار داد پیش کی، میں نے اس کمیشن اورپنجاب میں 2 صوبوں کے قیام کی قرارداد خود پیش کی تھی، یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں، نئےصوبوں کےلیے نیشنل کمیشن بنانا ہوگا جس میں فنڈز سمیت دیگر معاملات پر فیصلے ہوں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹ کی سیٹوں پر مشاورت ہونی ہے، نئےصوبوں کے معاملات پیچیدہ مسئلہ ہے جس پربہت سنجیدہ لوگوں کوبیٹھ کرمشاورت کرنا ہوتی ہے، چھوٹےصوبے اور مضبوط بلدیاتی نظام دونوں میں سےکوئی ایک نظام یا دونوں ہوسکتے ہیں، فیصلہ سیاسی جماعتوں نےکرناہے

More posts