Baaghi TV

نگران وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت کی ملاقات

health

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات ہوئی ہے

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے متعلق امور پر بات چیت کی،باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے دو بڑے ہسپتالوں میں فوجی افسران کی تعیناتی کے حوالہ سے بھی اس ملاقات میں بات چیت کی گئی، وزیراعظم آفس سے اس ملاقات کا مختصر ترین اعلامیہ جاری کیا گیا ہے،اعلامیہ میں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں فوجی افسران کی تعیناتی بارے کچھ نہیں کہا گیا

واضح رہے کہ اسلام آباد کے دو بڑے ہسپتالوں میں پاک فوج کے افسران کی تعیناتی کے حوالہ سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا، خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ترجمان وزارت صحت نے صرف اپنا موقف جاری کیا تاہم صحافیوں کے سوالات کے جواب نہ دیئے، دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں پمزاور پولی کلینک میں مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے وزارت صحت کیجانب سے لکھے گئے خط کےمعاملے پر آج پیر کو ہی نگران وفاقی وزیر صحت نے اجلاس طلب کر لیا ہے جسمیں وزارت کے تمام حکام شریک ہونگے،

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

More posts