Baaghi TV

عارف علوی اپنے لیڈر کو سمجھا دے کہ انکے لئے تمام راستے بند ہو چکے ہے، عرفان صدیقی

irfan-siddiqui

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بند گلی میں چلی گئی، مذاکرات کے دروازے ہی نہیں کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہکوئی ادارہ بند گلی میں نہیں گیا، صرف تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی ہے جو سیاست دانوں سے بات کرنا نہیں چاہتی اور جن سے کرنا چاہتی ہے انہوں نے دوٹوک جواب دے دیاہے۔ اب سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہو چکے ہیں۔ علوی صاحب کے پاس صرف ایک ہی آپشن بچا ہے کہ وہ اڈیالہ جاکر اپنے لیڈر سے مذاکرات کریں اور انہیں سمجھائیں کہ دنیا بدل چکی ہے اور انہیں بھی اب نئی حقیقتوں کو تسلیم کر لینا چاہیے۔

More posts