Baaghi TV

احد چیمہ کی کرغزستان کے وزیرخزانہ سے ملاقات

cheema

وفاقی برائے اقتصادی اموراحد چیمہ کی کرغزستان کے وزیرخزانہ دانیارایمنجیلدیف سے ملاقات ہوئی ہے

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پرہوئی ہے جس سے پاکستان اورکرغزستان کے درمیان جاری دوستی اور شراکت داری کی عکاسی ہو رہی ہے،اس موقع پر احد چیمہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت پر کرغزستان کے شکرگزار ہیںسال 2023 کے ریکارڈ کیمطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 8.63 ملین ڈالررہا،پاکستان نے کرغزستان سے 5.3 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، پاکستان نے کرغزستان کو 3.3 ملین ڈالر کی درآمدات کیں،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپس قائم ہونے چاہییں،دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ بھی متوقع ہے، زراعت سے متعلق مفاہتمی یادداشت پر بھی جلد پیشرفت ہوگی،

وفاقی وزیر احد چیمہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 23 ویں سربراہان کونسل کے اجلاس میں کرغز وفد کی شرکت کو سراہا۔وفاقی وزیرنے نومبر 2023 میں ہونے والے پاک کرغز بین الحکومتی کمیشن کے چوتھے اجلاس کے مثبت نتائج کی تصدیق کی اور پاکستان کی جانب سے ان معاہدوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں تجارت، زراعت، توانائی، کان کنی، ڈیجیٹل ترقی، سیاحت، صحت، بینکنگ اور تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ احمد چیمہ نے زراعت اور تجارت جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ پانچویں اجلاس کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا اور اس طریقہ کار کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

More posts