Baaghi TV

فلسطینی خاتون اسرائیلی سپاہیوں کی فائرنگ سے شہید

فلسطین پر قابض اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا

اپنی کارروائی اور جرم کو جواز بخشتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون نے قلندیا کی فوجی چیک پوسٹ پر چاقو نکالا تھا۔ ہم نے اپنے دفاع میں‌گولیاں چلا کر اس خاتون کو مارا ہے ، جس کے ہاتھ میں صرف چاقو تھا..
اس نے فورسز کی جانب سے ان اعلانات کو نظر انداز کر دیا جس میں خاتون سے رک جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ خاتون نے اپنے قبضے میں موجود چاقو نکالا تھا جس پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے یہ چیک پوسٹ بیت مقدس کو مغربی کنارے سے الگ کرتی ہے.

More posts