ہیوسٹن میں منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر ایف بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے 45 افراد کوحراست میں لیا ہے
امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھروں میں چھاپے مارے،ایف بی آئی نے چھاپوں کے دوران 45 افرادگرفتار کیے جن میں سے زیادہ تر افراد پاکستانی نژاد ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف بی آئی کے 700 اہلکاروں نے حصہ لیا، گرفتار افراد میں 31 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں،گرفتار افراد کوجیلوں میںمنتقل کر دیا گیا ہے.
