رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اہم سرکاری اداروں کی بندش جاری ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 بڑے ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے بتایا کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی و ٹیکنالوجی اور پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق ان اداروں کی بندش کے بعد تمام فنکشنز وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت منتقل کر دیے جائیں گے۔
امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ دہشتگرد قرار دے دیا
پاکستانی حدود بندش،ایئر انڈیا کی واشنگٹن فضائی سروس معطل
