Baaghi TV

آن لائن دودھ آرڈر پر بزرگ خاتون 18 لاکھ روپے سے محروم

india

بھارتی شہر ممبئی میں ایک 71 سالہ خاتون صرف ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر اپنی زندگی کی جمع پونجی 18 لاکھ بھارتی روپے گنوا بیٹھیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ممبئی کے علاقے واڈالا کی رہائشی خاتون کو 4 اگست کو ایک شخص نے فون کیا، جس نے خود کو ڈیری کمپنی کا ملازم ظاہر کیا۔ ملزم نے خاتون کو ایک لنک بھیجا اور ذاتی و بینک کی تفصیلات درج کرنے کا کہا۔ وہ ایک گھنٹے سے زائد فون پر رہا اور مرحلہ وار ہدایات دیتا رہا.تحقیقات کے مطابق اگلے روز ملزم نے دوبارہ رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ چند دن بعد جب خاتون بینک پہنچیں تو انہیں پتا چلا کہ ان کے اکاؤنٹس سے بھاری رقم نکالی جاچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے دو دیگر بینک اکاؤنٹس بھی خالی کر دیے گئے اور وہ اپنی تمام جمع پونجی سے محروم ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے بھیجے گئے لنک کے ذریعے خاتون کے فون کا ریموٹ کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جس سے اسے بینکنگ ایپس تک بھی رسائی مل گئی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے، جو تاحال مفرور ہے۔

بھارت اور چین تعلقات، سرحدی امن پر پیشرفت سے مشروط،جے شنکر

بھارت اور چین تعلقات، سرحدی امن پر پیشرفت سے مشروط،جے شنکر

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے اشتہارات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

موسمیاتی تبدیلیاں، بطور قوم غلطی کہاں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو جواب؟

More posts