Baaghi TV

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی: ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا چوتھا شخص بھی ڈاکو نکلا، جس کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دو ڈاکوؤں کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

More posts