Baaghi TV

جیل میں بیٹھے شخص کی خواہش ہےکہ لاشوں پر سیاست کیسے چمکائی جائے،عطا تارڑ

tarar atta

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو آج بھی سپورٹ کرتا ہے اور تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ خیبرپختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، انتشار پسندوں کی خواہش ہے کہ حالات کسی طرح خراب کیے جائیں، پوری قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہوئی، آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا،تحریک انتشار سمجھتی ہے کہ دہشتگردوں کا ساتھ دینے میں ہی عافیت ہے،اس جماعت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو لاکر بسایا ، جیل میں بیٹھے ہوئے شخص کی خواہش ہےکہ لاشوں پر سیاست کیسے چمکائی جائے، خیبرپختونخوا کی کابینہ میں ٹمبر مافیا اور ڈرگ مافیا بیٹھا ہے، کے پی حکومت نے تمباکو، ٹمبر مافیا کےخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا، کے پی حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےخلاف کیوں کارروائی نہیں کی، تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے، پی ٹی آئی کا اپنا ہاؤس ان آرڈر نہیں، بھارت کی للکار پر بانی پی ٹی آئی دبک کر بیٹھ گئے، ریاست فیصلہ کرچکی ہے دہشتگردوں کو شکست دیں گے، دہشتگردوں کوپاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کی مزید گنجائش نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو آج بھی سپورٹ کرتاہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے عالمی میڈیا کے سامنے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بات کی۔

More posts