Baaghi TV


متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
‎سماعت کے دوران ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایمان مزاری خود گواہ شہروز پر جرح کرنا چاہتی ہیں۔ جسٹس افضل مجوکا نے حکم دیا کہ جرح مکمل کریں ورنہ جرح کا حق ختم کر دیا جائے گا۔
‎اس موقع پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم گجر نے عدالت میں کہا کہ پیر کی تاریخ دے دی جائے، اس کے بعد مزید التوا نہیں دیا جائے گا کیونکہ ایمان مزاری کی طبیعت خراب ہے اور وہ خود جرح کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم پراسیکوشن کے نمائندے رانا عثمان نے التوا دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت گواہ سے حلف لے اور جرح شروع کرے۔
‎سماعت کے دوران بار صدر اور پراسیکیوٹر کے درمیان کمرہ عدالت میں تلخ کلامی بھی ہوئی، جس پر جج چیمبر میں چلے گئے۔ وقفے کے بعد دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کے باعث عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی اور جرح کا حق بھی ختم کر دیا۔ سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

More posts