Baaghi TV

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئرسیال کی پروازوں کا آغاز

‎کوئٹہ – پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے زیر انتظام کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ایئرسیال کی پروازوں کے آغاز کی سہولت کامیابی سے فراہم کر دی ہے، جس سے بلوچستان کے فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
‎ایئرسیال اس روٹ پر ہفتے میں تین پروازیں – پیر، بدھ اور جمعہ کو – آپریٹ کرے گی، جس سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافروں کو اضافی سفری آسانیاں حاصل ہوں گی۔
‎افتتاحی پرواز ایئرسیال 161، ایئربس A320 طیارے سے چلائی گئی، شام 3 بجکر 15 منٹ پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی، جس میں 180 مسافر سوار تھے۔ واپسی پرواز 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی روانہ ہوئی، جس میں 199 مسافر تھے۔
‎اس موقع پر ایک خاص افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر/ائیرپورٹ مینیجر، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے چیف سیکیورٹی آفیسر (سی ایس او)، سی او او (اے ٹی سی)، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے افسران، ایئرسیال کے نمائندے، فلائٹ کریو اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ایئرپورٹ منیجر نے پی اے اے کی اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے ایئرسیال کے اس قدم کی قدر کی اور کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور اور اسلام آباد سمیت مزید پروازوں کے آغاز کی ترغیب دی۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسافروں کی بڑھتی تعداد کے لیے مناسب گنجائش اور جدید سہولیات کا حامل ہے، اور آنے والے وقت میں پروازوں میں اضافے کے لیے تمام ضروری ہوائی سہولیات موجود ہیں۔

More posts