Baaghi TV

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ کے نام پر جعلی دستاویز زیر گردش


آن لائن اور سوشل میڈیا پر ایک دستاویز گردش کر رہی ہے جس میں آئی ایس پی آر کے ونٹر انٹرنشپ پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور اس میں تربیتی پروگرام میں شمولیت کی ہدایات شامل ہیں۔
‎تاہم، پاکستان آرمی اور آئی ایس پی آر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ دستاویز جعلی ہے اور اس کا آئی ایس پی آر یا کسی بھی فوجی ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔
‎اہلِ خانہ اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے جعلی دستاویزات پر اعتبار نہ کریں اور آئی ایس پی آر یا پاکستان آرمی کے کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے صرف آفیشل ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

More posts