Baaghi TV

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگردجہنم واصل

polic

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میرانشاہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک مطلوب عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت محمد گل کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو محمد گل کی نقل و حرکت سے متعلق مستند خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد گل متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا، تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا دیگر مشتبہ عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں

More posts