Baaghi TV

ظالم کو بچانے کی کوشش مت کریں، انسانی زندگی کی کوئی قیمت ہے یا نہیں،عدالت

lahore

یونان کشتی حادثہ کیس کے مدعیان نے ثاقب ججا کو مرکزی ملزم ماننے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ ایک ظالم کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں یونان کشی حادثے کے مرکزی ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اہم ریمارکس دیے۔وکیل مدعی نے بتایا کہ مدعیوں نے بیان دیا ہے کہ ثاقب ججا ہمارا ملزم نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ان مدعیوں کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی کی تھی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ ایک ظالم کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، آپ نے خود درخواست دی اب کہہ رہے ہیں یہ ہمارا ملزم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ظالم کو بچانے کی کوشش مت کریں، انسانی زندگی کی کوئی قیمت ہے یا نہیں، میڈیا شور مچاتا ہے کہ ادارے کام نہیں کرتے، اگر ثابت ہوگیا مدعیوں نے درخواست دی تھی تو پھر جھوٹا بیان دینے پر کارروائی کریں گے۔

عدالت نے ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی۔

More posts