Baaghi TV

‎سوات کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، سیاحوں کی آمد میں اضافہ


سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مالم جبہ، وادی کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفید چادر بچھ گئی ہے اور حسین مناظر مزید دلکش ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تازہ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مالم جبہ اور دیگر خوبصورت وادیوں کا رخ کر لیا ہے۔ سیاح برف پوش پہاڑوں، قدرتی مناظر اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ مقامی سطح پر سیاحت میں بھی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔
‎محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بالائی علاقوں میں سرد موسم اور وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

More posts