اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوشش ہیں، لیکن ان سے مؤثر طریقے سے نمٹا جائے گا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد پاکستان کی معاشی بحالی اور عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے مقام کو نقصان پہنچانا بھی ہے، تاہم حکومت اور سکیورٹی ادارے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بلوچستان میں یکم فروری کو ہونے والے کالعدم بی ایل اے کے حملوں، اسلام آباد کی مسجد پر داعش خراسان کے حملے اور خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں سیسہ پلائی دیوار
