واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ کا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔
اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جمع ہونے والی رقم اور بین الاقوامی استحکام فورس کا اعلان کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ روکائی، بھارتی وزیراعظم مودی کو بتادیا تھا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ پاکستان نے بھارت کے گیارہ طیارے گرائے
