امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ علی لاریجانی پہلے ہی شکست کھا چکے ہیں اور امریکا اس جنگ میں ایک ایسی تاریخی کامیابی حاصل کر رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی فوج، بحریہ اور قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے مطابق ایران کی عسکری طاقت کا بڑا حصہ ختم ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ علی لاریجانی نے اس سے قبل امریکا کو خبردار کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے علی لاریجانی کی دھمکیاں مسترد کردیں، ایران کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ
