Baaghi TV

گورنر سندھ کی تبدیلی: ایم کیو ایم کا سخت ردعمل، حکومت چھوڑنے کا عندیہ

pakistan

ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا تاہم اس ضمن میں پارٹی کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے فوری طورپر وفاقی حکومت سے راہیں جدا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سےہوا ہےوفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پراعتماد میں نہیں لیاگیا اور ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو گورنری کے آئینی حق سے محروم کیا جا رہا ہےایم کیو ایم اس وقت مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے۔

آبنائے ہرمز میں کتنے جہازوں پر حملے ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ اس روایت اور اتحادی سیاست کے اصولوں کے باوجود گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں،اگر اس طرح کے فیصلے کیے جائیں تو پارٹی کے لیے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتاایم کیو ایم پاکستان کو اس صورتحال میں فوری طور پر وفاقی حکومت سے الگ ہو جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہےوزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

More posts