امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام اخبار کو دیکھیں تو لگتا ہے ہم جیت نہیں رہے، ہم ایران ک فوجی معاشی اور دیگر شعبوں میں مکمل تباہ کررہے ہیں، ہمارے پاس بے مثال فوجی طاقت اور لامحدود اسلحہ موجود ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام اخبار نیویارک ٹائمز دیکھیں تو لگتا ہے ہم جیت نہیں رہے، ہم ایران کو فوجی، معاشی اوردیگر شعبوں میں مکمل تباہ کررہے ہیں، ایران کی نیوی، فضائیہ اب باقی نہیں رہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل، ڈرونز اور دیگر ہتھیار تباہ کررہے ہیں، ایران کے رہنماؤں کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا، ہمارے پاس بے مثال فوجی طاقت اور لامحدود اسلحہ موجود ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی 47 سال سے دنیا بھر میں معصوم لوگوں کو قتل کررہے ہیں،امریکا دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جب بھی تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں امریکا بہت پیسے بناتا ہے، لیکن صدر کی حیثیت سے میرے لیے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کو تباہ کرنے سے روکا جائے۔
