Baaghi TV

پاکستانی حکومت ،عوام کا تہہ دل سے شکریہ،ایرانی وزیر خارجہ

america

ایرانی وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان اور عوام کیلئے اردو میں تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پر پاکستان نے ایران کے ساتھ حمایت کا بھرپور اظہار کیا، ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کا دفاع کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران جارحیت کیخلاف ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روحانی اور بابرکت دنوں میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔

More posts