Baaghi TV


بغداد میں وکٹوریہ بیس پر ڈرون اور راکٹ حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات


عراق میں بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عراقی مزاحمتی تنظیم نے رات گئے وکٹوریہ بیس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد بیس کے اندر آگ بھڑکنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
‎روسی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 10 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
‎دوسری جانب بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
‎واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

More posts