ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لبنان میں بھی وہی تباہی پھیلانا چاہتے ہیں جو غزہ میں دیکھی گئی۔
اسپین کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے اور خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے ایران کی قیادت کے حوالے سے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی ایرانی قیادت اپنے پیشرو کے مقابلے میں زیادہ سخت مؤقف رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی طرح سخت پالیسیوں کے حامی ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ سخت گیر ثابت ہو سکتے ہیں۔
پیڈرو سانچیز نے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات مزید بگاڑ کے متحمل نہیں ہو سکتے اور عالمی برادری کو فوری کردار ادا کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو لبنان میں غزہ جیسی تباہی چاہتے ہیں، ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز
