Baaghi TV

تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

sa

‎عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی اور علاقائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ کشیدگی اور سپلائی خدشات کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔
‎تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
‎دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔ جنوبی کوریا کے کاسپی انڈیکس میں 1.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکئی اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 0.53 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
‎بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان سامنے آیا جہاں انڈیکس ڈیڑھ فیصد سے زائد گر گیا، جسے سرمایہ کاروں کی محتاط پالیسی سے جوڑا جا رہا ہے۔
‎ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معیشت پر دباؤ ڈال سکتا ہے، جبکہ مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ اسی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے۔

More posts