Baaghi TV

ٹک ٹاکر ثنا قتل کیس، ملزم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا۔

عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کے الزام میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہان کے بیانات جرم ثابت کرنے کے لیے کافی قرار دیے گئے۔دوران سماعت عدالت میں ملزم عمر حیات کی کالز اور چیٹ کے اسکرین شاٹس پیش کیے گئے،مدعی کے وکیل نے ملزم کو 2 بار سزائے موت دینے کی استدعا کر دی،ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم عمرحیات نے اسٹیٹ کونسل اور ٹرائل کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، 2 درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہیں، پہلے سے سوچ کر رکھنا کہ ملزم کو سزائے موت دینا ہے، زیادتی ہوگی،

مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے مجموعی طور پر 27 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو 2 جون 2025 کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو 3 جون کو جڑانوالہ سے گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں 20 ستمبر کو عدالت میں ملزم پر فردِ جرم عائد کی گئی۔کیس کی سماعت کئی ماہ تک جاری رہی، جس کے بعد عدالت نے تمام شواہد، گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔

More posts