Baaghi TV

ایران نے جارح امریکا کو سخت تھپڑ رسید کیا،ایرانی سپریم لیڈر

iran

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے جارح امریکا کو ایسا تھپڑ رسید کیا ہے کہ امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔

حج کے موقع پر اپنے پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ اکبرکے ہتھیار نے ایرانی قوم کو قوت اور طاقت عطا کی، مستقبل امت اسلامیہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے جبکہ متزلزل صیہونی حکومت اور اسرائیل اپنی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے، ایران نے جارح امریکا کو سخت تھپڑ رسید کیا اور دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا، خطے کی اقوام اور ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے، امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔

More posts