Baaghi TV

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

cm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا

وزیراعلی مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے واسا آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، وزیراعلی مریم نواز شریف نےبرساتی نالوں اور ڈرین کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور کہا کہ اربن ایریا زمیں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نےمحکمہ آبپاشی کی ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم دیا ،اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی،شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن یقینی بنانے کا حکم دیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی،بارشوں کے دوران کنسٹرکشن سائٹ پرناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات کا حکم دیا، خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کا حکم دیا، ضلعی انتظامیہ کو چھت گرنے کے خطرات سے متعلق الرٹس جاری کرنے کی ہدایت کی،

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ سیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں ۔ ٹریفک مینجمنٹ کے لئے عوامی رہنمائی اور رابطہ برقرار رکھنے کا حکم دیا،عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام فیلڈ ٹیموں کا مکمل تیار رہنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ صوبہ بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک اور مستعد رہیں ۔

More posts