Baaghi TV

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی آمد

piahajj

اسلام آباد: پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق حج 2026 کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اور پہلی حج پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

پی اے اے کے مطابق پرواز پی کے 742 گزشتہ شام 7 بج کر 15 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی جس میں 165 عازمین حج سوار تھےحج آپریشن کے تحت حجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ یکم جون کو اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور کوئٹہ کے مختلف ایئرپورٹس پر مزید پروازیں پہنچیں گی۔

مجموعی طور پر سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمین حج کو وطن واپس لایا جائے گا، واپسی کا یہ عمل 471 پروازوں کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جس میں پاکستانی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لے رہی ہیں،ایئرپورٹس پر حجاج کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کا عمل منظم اور آرام دہ انداز میں مکمل ہو سکے۔

More posts