Baaghi TV

فتنہ الہندوستان ناکام،غیور بلوچوں کا بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل رشتہ داروں سے اظہار لاتعلقی

فتنہ الہندوستان ناکام،غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل اپنے ہی گمراہ رشتہ داروں سے اظہار لاتعلقی کر دیا،

فتنہ الہندوستان کا پراپیگنڈہ ناکام،غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل اپنے ہی گمراہ رشتہ داروں کو عاق کر دیا،لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگرد ثانیہ کے والد نے فتنہ الہندوستان سے بیٹی کے روابط پر لاتعلقی کا بیان جاری کردیا۔

پنجگور کے شہری نے فتنہ الہندوستان میں شامل اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔گوادر کے رہائشی نے اپنے دہشتگرد بھائی سے دو ٹوک الفاظ میں اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے بھائی کا تعلق کسی بھی مسلح تنظیم سے ثابت ہوا تو ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔تربت کے شہری نے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی 6ماہ قبل روزگار کیلئے گھر سے نکلا تھا،اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا جاتا ہے تو ہم اس کے اعمال کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔تربت سے تعلق رکھنے والے ایک اور والد نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ گھر سے فرار ہو کر مسلح تنظیموں کے پاس چلا گیا ہے۔کوئٹہ کے شہری نے گمراہ بیٹے سے برملا لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ جہاں بھی ہے میری یہ بات ذہن نشین کرلے۔

More posts