Baaghi TV


چین میں شیشے کے پلیٹ فارم پر دراڑ، نوعمر کی حرکت سے سیاحوں میں خوف و ہراس

‎چین کے صوبہ ہینان میں واقع باؤچوان کلف ورلڈ سیاحتی مقام پر شیشے سے بنے مشاہداتی پلیٹ فارم پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک نوعمر لڑکے نے اپنی چھتری کی نوک شیشے پر ماری، جس سے حفاظتی شیشے کی اوپری تہہ میں دراڑ پڑ گئی۔
‎بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر پلیٹ فارم پر موجود تمام سیاحوں کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
‎سیاحتی مقام کی انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پلیٹ فارم تین تہوں پر مشتمل مضبوط حفاظتی شیشے سے تیار کیا گیا ہے۔ چھتری کی نوک سے صرف اوپری حفاظتی تہہ متاثر ہوئی، جبکہ نیچے موجود دونوں مضبوط تہیں مکمل طور پر محفوظ رہیں اور پلیٹ فارم کی ساخت یا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
‎انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ متاثرہ شیشے کے پینل کو تبدیل کرنے کے لیے اصل تیار کنندہ کمپنی سے نیا پینل منگوایا جا رہا ہے، جس کے بعد پلیٹ فارم کو دوبارہ مکمل طور پر محفوظ حالت میں بحال کیا جائے گا۔
‎حکام نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شیشے کی سطح پر کسی بھی نوک دار چیز سے ضرب لگانے یا جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے گریز کریں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
‎واضح رہے کہ باؤچوان کلف ورلڈ سیاحتی مقام کو 2024 میں چین کے اعلیٰ ترین 5A سیاحتی درجے سے نوازا گیا تھا۔ بلند پہاڑی پر قائم یہ شیشے کا مشاہداتی پلیٹ فارم ہر سال لاکھوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اور

More posts