امروہہ: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک غیر معمولی شادی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جہاں دو سگی بہنوں اور ان کی ایک کزن نے ایک ہی شخص سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے دھوریا گاؤں میں پیش آیا، جہاں 20 سالہ ساروج، 19 سالہ ساوتری اور 18 سالہ سنتوش، جو سوشل میڈیا پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے طور پر سرگرم ہیں، نے 17 جولائی کو چامنڈا ماتا مندر میں اپنے کیمرامین وکاس عرف "وِکو” سے شادی کی۔رپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی شادی کا انکشاف اس وقت ہوا جب تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس شادی پر مختلف حلقوں میں بحث کا آغاز ہوگیا۔تینوں خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک دوسرے سے الگ نہیں رہنا چاہتی تھیں اور ہمیشہ ایک ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی تھیں۔ ان کے مطابق مشترکہ فیصلے کے تحت انہوں نے ایک ہی شخص سے شادی کی۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ افراد اسے محبت اور باہمی رضامندی کا منفرد فیصلہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں ہندو میرج ایکٹ کے تحت، عام حالات میں پہلی شادی برقرار ہونے کی صورت میں دوسری شادی قانونی طور پر قابلِ قبول نہیں ہوتی،
