Baaghi TV

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ ،عظمیٰ کو اشتہاری قرار دے دیا

pti

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران دونوں ملزمان بہنوں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں،پولیس نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس کی روشنی میں عدالت نے دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دیا،واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

More posts