عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطلی درخواستیں غیرموثر قرار دے کر مسترد کرنے اور 30 اپریل کے فیصلے کے خلاف بالآخر وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر کے رہا کرنے کی استدعا کردی
درخواست میںٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی،بشری بی بی نے سزا معطلی کی استدعا طبی بنیادوں پر کی ،اپیل میںمؤقف اپنایا کہ دوران قید بشری بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی،دوران قید بشری بی بی کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی،خاتون ہونے اور بیماری کے باعث بشری بی بی ضمانت کی مستحق ہیں.بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر علاج اور دیکھ بال سے محروم رکھا گیا،نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے،
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کیلئے بشریٰ بی بی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال لے جایا گیا،پمز اور الشفاء کے ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا اور دوائیں تجویز کیں۔ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل واپس پہنچادیا گیا۔
