Baaghi TV

اب تمہیں آکر پتہ چلاہے کہ سسٹم بالکل خراب اور نہیں چل سکتا،رانا ثناء اللہ

rana sana

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کیا، اب تمہیں آکر پتہ چلاہے کہ سسٹم بالکل خراب ہے اور یہ نہیں چل سکتا۔

ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ زرداری صاحب کے ایک برخوردار فرما رہے ہیں، یہ سسٹم بس اب ختم ہو چکا ہے، برخودار کا کہنا ہے کہ سسٹم اب آگے چلنے کے قابل نہیں رہا، اس سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کیا، تم کہاں سے چلے اور اب کہاں پہنچ گئے ہو؟ اب تمہیں آکر پتہ چلاہے کہ سسٹم بالکل خراب ہے اور یہ نہیں چل سکتا، اب اس سسٹم کی تمہیں خبر ہو رہی ہے کہ یہ سسٹم ٹھیک نہیں ہے،یہ پارلیمانی جمہوری نظام قائداعظم نے دیا ہے، سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان حاصل کیاگیا، یہ سب کو معلوم ہونا چاہیے، آپ جلسے میں آکر کہیں کہ وزیراعظم تو فارم 47 کا ہے، اگر وزیراعظم کے لیے گئے ووٹ فارم 47 کے ہیں تو پھر صدر نےجو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کےتھے؟ نواز شریف کو یہ کہیں گےکہ وہ پہلی دفعہ یا ہمیشہ دھاندلی سےوزیراعظم بنے ہیں تو پھر آپ یاد کریں، یہاں یہ بھی بات ہوتی ہےکہ کوئی پہلی بار ملک توڑنے کےبعد وزیر اعظم بنا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئےکہا تھاکہ ہم جس سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے، نئے انتظامی یونٹ یا صوبے ہی اس مسئلےکا حل ہیں

More posts