Baaghi TV

پٹرول،ڈیزل سستا ہو گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے۔

More posts