Baaghi TV

ٹک ٹاک صارفین ڈزنی کے مشہور کردار استعمال کرسکیں گے

Somalia

والٹ ڈزنی نے’ٹک ٹاک‘ کے ساتھ ایک منفرد معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پہلی بار منتخب کریئیٹرز کو ڈزنی کے مشہور کرداروں اور مناظر کو اپنی ویڈیوز میں استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ڈزنی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں امریکا میں منتخب تخلیق کاروں کو مارول، اسٹار وارز اور پکسر کے کرداروں اور مناظر تک رسائی دی جائے گی ان میں ڈارتھ ویڈر، اسپائیڈر مین اور موآنا جیسے مقبول کردار بھی شامل ہیں، اس اقدام کا مقصد مداحوں کے تخلیق کردہ مواد کو فروغ دینا اور فلموں کی مقبولیت کو مزید بڑھانا ہے اس مواد کا کچھ حصہ ڈزنی کے اپنے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم پر بھی دکھایا جائے گا، جو فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب، ڈزنی کی تازہ مالیاتی رپورٹ میں بھی کمپنی نے توقعات سے بہتر نتائج دیے ہیں۔ فلم ٹوائے اسٹوری 5 کی کامیابی اور تھیم پارکس میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کمپنی کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ شیئرز کی قیمت پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 4.6 فیصد بڑھ گئی۔

More posts