Baaghi TV

الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے 31 دسمبر 2026 تک جمع کرانے کی تاکید کر دی

تمام اراکین اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مقررہ فارم-بی پر جمع کرانے کے پابند ہیں،الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے نام یکم جنوری کو عوامی سطح پر جاری کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، معطل اراکین گوشوارے جمع کرانے تک پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔اثاثوں کے گوشواروں میں غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کرنے پر بدعنوانی کے تحت کارروائی ہوگی، غلط معلومات ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن 120 روز کے اندر قانونی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن نے اراکین کو مقررہ وقت میں گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تاخیر سے گریز کرنے کی تلقین کی۔مقررہ فارم-بی الیکشن کمیشن، صوبائی دفاتر، سینیٹ و قومی و صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹس سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے، ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں

More posts