Baaghi TV

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

جسٹس مرزا وقاص روف نے میاں عثمان اکرم کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ،فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے آئین کے آرٹیکل 16 کی خلاف ورزی ہے،وکیل درخواست گزار کے مطابق جلسہ یا اجتماع کرنا آئینی حق ہے ،آئین آرٹیکل 16 اجازت دیتا ہے مگر اس آرٹیکل کے مطابق ڈپٹی کمشنر جلسے کا این او سی جاری کرے گا ،سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت حساس اداروں کا جلسے کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ نہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی،مینار پاکستان ایک عوامی جگہ ہے جہاں شہری سیر وتفریح کے لیے آتے ہیں،سرکاری وکیل کے مطابق تین اگست کو ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کی درخواست خارج کردی ،درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر کے پاس جلسے کی اجازت کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی استدعا کی ،ڈی سی نے درخواست پر فیصلہ کردیا ہے عدالت درخواست کو خارج کرتی ہے

More posts