Baaghi TV

مسجد سے 15 روپے چوری کا الزام، نوجوان کو کھمبے کے ساتھ باندھ کر تشدد، 4 ملزمان گرفتار

فیصل آباد: مسجد کے غلے سے مبینہ طور پر صرف 15 روپے چوری کرنے کے الزام میں نوجوان سے بدسلوکی کے واقعے پر تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے نوجوان شہروز کو مبینہ طور پر یرغمال بنایا اور اسے ایک کھمبے کے ساتھ باندھ کر بدسلوکی کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ہونے والوں میں عبدالستار، فریاد، حبیب اور اویس شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مبینہ بدسلوکی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

More posts