Baaghi TV

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں عدالت عالیہ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

More posts