Baaghi TV

مشعل پاکستان نے پاکستان ٹرانسپیرنسی رپورٹ دوہزار چھبیس جاری کر دی

مشعل پاکستان نے پاکستان ٹرانسپیرنسی رپورٹ دوہزار چھبیس جاری کر دی۔

مشعل پاکستان اس سے پہلے پاکستان ریفارمز رپورٹ اور پاکستان فریڈم رپورٹ بھی جاری کر چکا ہے۔رپورٹ میں پاکستان میں ریاستی اور حکومتی سطح پر شفافیت کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کے لیے دو ہزار افراد سے رائے لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احتساب کا جامع نظام موجود ہے ۔سروے میں پاکستان کے ہر علاقے کے رائے دہندگان شامل ہیں۔ پینتالیس فیصد رائے دہندگان کی عمر اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان ہے۔ پینتسی فیصد رائے دہندگان کی عمر چھبیس سے پینتیس سال کے درمیان ہے۔سڑسٹھ فیصد رائے دہندگان گریجویٹس، بتیس فیصد ماسٹرز، جبکہ ایک فیصد پی ایچ ڈی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی معلومات تک رسائی کے حق کے لیے وفاق اور چاروں صوبوں میں قوانین موجود ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ پر اداروں اورڈیپارٹمنٹس کا مفصل مواخذہ کرتی ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنے انتیس ذیلی دفاتر کے ذریعے چھ سو تراسی آڈٹ مکمل کیے۔ آڈٹ کے ذریعے دوسو چوبیس ارب روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ کے مطابق بڑے ریگولیٹری ادارے سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور نیپرا باقاعدگی سے سالانہ کارکردگی رپورٹس جاری کر رہے ہیں۔

More posts