خالصتان حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں سکھ برادری کے خلاف مبینہ ریاستی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے-
گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں سکھ برادری کے خلاف مبینہ ریاستی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں سکھ برادری کو مسلسل ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور موجودہ بھارتی حکومت کے اقدامات سے سکھوں کے وجود کو خطرات لاحق ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں اس سے قبل بھی بھارت میں سکھوں کو درپیش خطرات اور کارروائیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے مطالبات کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کارروائیاں کرچکی ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے انہیں دہشتگرد قرار دے رکھا ہے امریکا میں پنوں کے قتل کی مبینہ سازش سے متعلق مقدمہ بھی جاری ہے، جس میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے امریکی عدالت میں جرم قبول کیا تھا-
