Baaghi TV

ملتان میں "قوم کی حیات” کانفرنس کا کامیاب انعقاد، شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش

ملتان میں پاکستان کسان اتحاد اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام "قوم کی حیات” شہدا کانفرنس منعقد ہوئی۔

کمشنر ملتان، کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر، شہدا کے ورثا اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں پاک فوج، پولیس اور دورانِ فرائض شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔شہدا کے ورثا میں خراجِ عقیدت کے طور پر یادگاری سووینئر بھی تقسیم کیے گئے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے کہا کہ ہمیں دیانت داری سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔آج تجدیدِ عہد کا دن ہے، پولیس اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف مسلسل لڑ رہی ہیں۔ہمیں اتحاد کے ساتھ ملتان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔شہدا کے ورثا کو سلام، ہم ان کا قرض کبھی ادا نہیں کر سکتے۔

تقریب میں شہدا کے اہلِ خانہ نے اپنے عزیزوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان سے وابستہ یادیں، جذبات اور احساسات بھی شیئر کیے۔شرکا نے وطنِ عزیز کی سلامتی، امن، اتحاد اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

More posts