Baaghi TV

پاکستان رائفل ٹیم کی ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں 13 تمغوں کے ساتھ شاندار کارکردگی

پاکستان رائفل ٹیم کی ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں 13 تمغوں کے ساتھ شاندار کارکردگی سامنے آئی ہے

بسلی برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی شوٹنگ ٹورنامنٹ میں 12 رکنی پاکستانی ٹیم نے 7 گولڈ میڈلز سمیت 13 تمغے اپنے نام کئے،لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے دنیا کے 24 ممالک سے شریک تقریباً 185 بہترین نشانہ بازوں کا مقابلہ کیا،پاکستانی نشانہ بازوں نے انفرادی اور مجموعی مقابلوں میں اپنی صلاحیت تسلسل اور مسابقتی برتری کا شاندار مظاہرہ کیا،حذیفہ گل نے مختلف مقابلوں میں 4 طلائی 2 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیتے،ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں احسن گل نے 1000 یارڈز مقابلوں میں 2 طلائی تمغے حاصل کیے،محمد ولید نے 1000 یارڈز کے مقابلے میں طلائی اور ایف ٹی آر مجموعی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا،عبید ابراہیم اور جنید علی نے بھی 800 یارڈز کے مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کیے،برٹش اوپن میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کی قومی شوٹنگ ٹیم نے بین الاقوامی چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا

پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کامیابی لانگ رینج رائفل شوٹنگ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت اور عالمی سطح پر بہترین مقابلے کی اہلیت کا ثبوت ہے،پاکستانی شوٹرز نے دنیا کے صف اول کے تجربہ کار رائفل شوٹرز کے خلاف اپنی مہارت اور مسابقتی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،ایف کلاس شوٹنگ مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں ہر کھیل کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے

More posts